بھٹکل:22؍ڈسمبر (ایس او نیوز)ودیا بھارتی انگلش میڈیم اسکول بھٹکل کا سالانہ جلسہ آج سنیچر کو کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں بیسٹ آؤٹ اسٹانڈنگ اسٹوڈنٹس کے طورپر اکشئے نائر کو گولڈ میڈل سے نوازاگیا۔ جلسہ میں دیگر ہونہار طلبا کی بھی تہنیت کی گئی ۔
سالانہ جلسہ میں بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر منجی نےمہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ہونہار طلبا کو مبارکباد پیش کی اور دیگر طلبا کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی اچھے مارکس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا اور اپنے والدین کا نام روشن کریں۔ ٹرسٹی مینجر راجیش نائک اور بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے ایڈمنسٹریٹر ناگیش بھٹ اعزازی مہمان کے طورپر شریک تھے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک نے جلسہ کی صدارت کی۔
جلسے کا آغاز ہریش ہیبار کی پرارتھنا سے ہوا۔ پراتھا پائی اورساتھیوں نے استقبالیہ ترانہ پیش کیا ، استانی آشا ایچ جی نے استقبال کیا۔ صدر مدرسہ روپا کھاروی نے اسکول رپورٹ کی خواندگی کی۔ کیاتھرین لیما نے نظامت کی ، تسمیہ ناز نے شکریہ اداکیا۔ اسٹیج پروگرام کے بعد طلبا و طالبات کی طرف سے خوبصورت ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔